پاکستانی لڑکی کے علاج کیلئے بھارتیوں نے 13 لاکھ روپے کا چندہ جمع کرلیا

منگل 13 اکتوبر 2015 22:27

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء )پاکستانی لڑکی کے علاج کے لئے بھارتیوں نے 13 لاکھ روپے کا چندہ جمع کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کراچی کی رہائشی پندرہ سالہ صبا جو ولسن ڈیزیز نامی بیماری میں مبتلا ہے کو علاج کی غرض سے بھارت لے جایا گیا، صبا اس وقت ممبئی کے اسپتال میں زیر علاج ہے جہاں اس کا کامیابی سے علاج جاری ہے۔

(جاری ہے)

صبا کے والدین کو علاج کے دوران پیسوں کی کمی کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد انہوں نے وہاں کی ایک این جی او سے رابطہ کیا جس پر انہیں پہلے چار لاکھ روپے فراہم کئے گئے جو کہ ناکافی تھے۔

صبا کے علاج کیلئے مزید پیسوں کی ضرورت پڑیجس پر بھارتی این جی او نے صبا طارق کی کہانی فیس بک پر شیئر کرتے ہوئے چندے کی اپیل کی۔اپیل پر ایک امریکی این جی او نے 7 لاکھ روپے دینے کا کہا جبکہ ایک برطانوی ادارے نے بھی ادویات فراہم کی ہیں۔