ڈاکٹر عاصم کیخلاف تحقیقات کے حوالے سے نیب کو اہم ثبوت مل گئے

muhammad ali محمد علی منگل 13 اکتوبر 2015 22:26

ڈاکٹر عاصم کیخلاف تحقیقات کے حوالے سے نیب کو اہم ثبوت مل گئے

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.13اکتوبر 2015 ء) ڈاکٹر عاصم کیخلاف تحقیقات کے حوالے سے نیب کو اہم ثبوت مل گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کے قریبی ساتھی ڈاکٹر عاصم کیخلاف تحقیقات کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے نیب کو کئی اہم ثبوت مل گئے ہیں۔ اسلام آباد میں پاکستان میڈیکل ڈینٹل کونسل نے تحقیقاتی ٹیم کو ڈاکٹرعاصم کی فائلوں تک رسائی دے دی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نیب نے ڈاکٹرعاصم کی جانب سے اپنے میڈیکل کالجز کو ناجائز فائدہ پہنچانے کے حوالے سے کئی اہم دستاویزات قبضے میں لے لیں ہیں جبکہ ڈاکٹر عاصم کے دور میں پی ایم ڈی سی میں کرپشن اور بے ضابطگیوں کے حوالے سے بھی نیب نے چھان بین شروع کردی ہے۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین دہشت گردوں کی مالی معاونت اور کرپشن کے الزام میں 90 روزہ جسمانی ریمانڈ پر رینجرز کی تحویل میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :