Live Updates

تحریک انصاف بلدیا تی انتخابات میں بھر پور کا میابی حا صل کرے گی (ن) لیگ کو عبر ناک شکست ہو گی ‘اعجاز چوہدری

لاہور اور پنجا ب کی عوام نے حالیہ ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف پر اعتما د اور (ن) کے خلاف نفر ت کا اظہا رکیا ہے ‘پولیٹیکل سیکرٹری عمران خان

منگل 13 اکتوبر 2015 22:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء ) پاکستا ن تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے سیا سی مشیر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف بلدیا تی انتخابات میں بھر پور کا میابی حا صل کرے گی اور (ن) لیگ کو عبر ناک شکست ہو گی ، لاہور اور پنجا ب کی عوام نے حالیہ ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف پر اعتما د اور (ن) کے خلاف نفر ت کا اظہا رکیا ہے ۔

منگل کے روز حلقہ این اے 127کی یونین کونسل227 میں انتخابی مہم کے سلسلہ میں جلسہ سے خطا ب کر تے ہوئے اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ (ن) لیگ نے اپنی پوری حکومتی مشینری کااستعما ل ،پری پو ل ریگنگ ، ترقیا تی کامو ں ، وزراء ، وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم سمیت پورا زور لگا کر ضمنی انتخابات میں تین سیٹو ں میں سے ایک پر چند سو ووٹو ں سے برتری حا صل کی اور حکومتی جماعت کو دو سیٹو ں پر عبرت ناک شکست ہوئی جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ (ن) لیگ عوام میں اپنی مقبو لیت کھو رہی ہے جبکہ تحریک انصاف کی مقبولیت میں بے پنا ہ اضافہ ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ حالیہ نتائج سے تحریک انصاف کے قائدین اور کارکنو ں کے حوصلے مزید بلند ہو ئے ہیں اور انشا ء اﷲ تحریک انصاف بلدیا تی انتخابات میں بھر پور کا میابی حا صل کر ے گی ،چیئرمین اور وائس چیئرمین اور کونسلرز بھرپور محنت کریں اور پارٹی منشور گھر گھر ، گلی گلی ، محلہ محلہ پہنچا ئیں اور ڈور ٹو ڈور جا کر لوگو ں سے ملا قات کریں ۔ انہو ں نے کہا کہ بلدیا تی انتخابات کی جمہو ریت میں انتہائی اہمیت ہے اور یہ نرسری کا درجہ رکھتی ہے جس سے نئی ، نوجوان اور با صلا حیت قیادت ابھر تی ہے اور یہیں سے لوگ اسمبلیو ں میں پہنچتے ہیں ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا عزم ہے کہ وہ ملک کو نوجوان اور با صلا حیت قیادت فراہم کرے جو مستقبل میں پاکستا ن کی ترقی ، خو شحالی میں اپنا کردار ادا کر سکیں ۔

اس مو قع پر یو نین کونسل 227کے چیئرمین امجد خان ، خالد سندھو ، ڈاکٹر شہزاد ، ند یم بلو بھا ئی اور لقما ن قاضی سمیت سینکڑوں کارکنا ن اور معزرین علاقہ موجو دتھے ۔ بعد ازاں اعجاز احمد چوہدری اور نذیر چوہان سے ایم پی اے شنیلا روتھ ، علا ؤ الدین بہاری ، ندیم شاکر ، اسلم کامی نے ملاقات کی اور بلد یا تی انتخابات کے حوالے سے تبا دلہ خیال کیا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات