وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی جسٹس (ر) جاوید اقبال مرحوم کی رہائشگاہ گلبرگ آمد

جاوید اقبال مرحوم ایک سچے اور محب وطن پاکستانی تھے ،مرحوم کی پاکستان کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا‘شہبازشریف

منگل 13 اکتوبر 2015 22:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کل علامہ اقبالؒ کے بیٹے جسٹس (ر) جاوید اقبال مرحوم کی رہائشگاہ گلبرگ گئے اورمرحوم کی اہلیہ جسٹس(ر) ناصرہ جاوید اقبال اوراہل خانہ سے تعزیت کی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے مرحوم جاوید اقبال کے ایصال ثواب اوردرجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ جاوید اقبال مرحوم ایک سچے اور محب وطن پاکستانی تھے اورمرحوم کی پاکستان کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔