کراچی میں پہاڑ والے علاقوں میں بلڈنگ پلان پر پابندی عائد

منگل 13 اکتوبر 2015 22:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء ) کراچی میں پہاڑ والے علاقوں میں بلڈنگ پلان پر پابندی عائد کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر میں مٹی کا تودہ گرنے سے 13افراد کی ہلاکت کے بعد کمشنر کراچی نے پہاڑ ی علاقوں میں بلڈنگ پلان پر پابندی کے احکامات جاری کردئیے۔

(جاری ہے)

کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب گلستان جوہر میں افسوسناک واقعے کے بعدفیصلہ کیا گیا، پہاڑ والے علاقوں میں کوئی بلڈنگ پلان منظور نہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :