پاکستان کی فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کی حالیہ پرتشدد کارروائیوں کی شدید مذمت

پاکستان نے ہمیشہ فلسطینی مقصد کی بھرپور اور کھلی حمایت کی ہے، خود ارادیت فلسطینی عوام کا ناقابل تردید حق ہے،عالمی برادری یک طرفہ اسرائیلی حملے اور معصوم فلسطینیوں کا قتل عام بند کرانے کیلئے کردار ادا کرے،ترجمان وزارت خارجہ

منگل 13 اکتوبر 2015 22:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء ) پاکستان نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کی حالیہ پرتشدد کارروائیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطینی مقصد کی بھرپور اور کھلی حمایت کی ہے، خود ارادیت فلسطینی عوام کا ناقابل تردید حق ہے،عالمی برادری یک طرفہ اسرائیلی حملے اور معصوم فلسطینیوں کا قتل عام بند کرانے کیلئے کردار ادا کرے ۔

(جاری ہے)

منگل کووزارت خارجہ کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں خواتین اور بچوں سمیت معصوم فلسطینی شہریوں کی ہلاکت کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ترجمان کے مطابق پاکستان نے ہمیشہ فلسطینی مقصد کی بھرپور اور کھلی حمایت کی ہے۔ پاکستان کا ماننا ہے کہ حق خود ارادیت فلسطینی عوام کا ناقابل تردید حق ہے۔پاکستان نے عالمی برادری سے یک طرفہ اسرائیلی حملے اور معصوم فلسطینیوں کا قتل بند کرانے کی اپیل بھی کی۔واضح رہے کہ گزشتہ مہینے شروع ہونے والی تشدد کی حالیہ لہر میں کم از کم 17 فلسطینی شہید اور متعدد اسرائیلی شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :