Live Updates

ریٹرننگ افسرنے پی ٹی آئی کے عبد العلیم خان کو ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے دی گئی درخواست پر جواب دیدیا

عبدالعلیم خان نے درخواست تاخیر سے دی ،اب اس پر کاروائی کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے ، آراواقبال زاہد کا موقف

منگل 13 اکتوبر 2015 22:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) لاہور کے حلقہ این اے 122 کے ضمنی انتخاب کا معمہ ابھی تک حل نہ ہو سکا،ریٹرننگ افسراقبال زاہد نے پی ٹی آئی کے عبد العلیم خان کو ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے دی گئی درخواست پر جواب دیدیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو پی ٹی آئی کے امید وار عبد العلیم خان نے بہت کم ووٹوں کے فرق سے شکست کھانے پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے درخواست دے دی مگر ریٹرننگ افسر نے یہ کہتے ہوئے کہ عبد العلیم خان نے درخواست تاخیر سے دی ہے ،اب اس پر کاروائی کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے اور یوں انہوں نے پی ٹی آئی کے امید وار کو سرخ جھنڈی دکھا دی ہے۔

ریٹرننگ افسر نے 12 اکتو بر کو ایاز صادق کی کامیابی کا نو ٹیفکیشن جاری کردیا تھا۔عبد العلیم خان کی درخواست کی وجہ سے پی ٹی آئی کے کارکنوں میں ایک نئی امید جا گی ہے جبکہ (ن) لیگی کیمپ پریشانی محسوس کر رہا ہے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات