آج تک کسی بھی ضمنی الیکشن کو این اے 122جتنی اہمیت نہیں دی گئی،سیاست میں ہار جیت چلتی رہتی ہے،نندی پور پاور پراجیکٹ پر ہر آڈٹ کیلئے تیار ہیں، نندی پور پاور پلانٹ ایک سال بند رہا تو 113ارب کا نقصان ہو گا، 23,22روپے فی یونٹ خرچ والے یونٹ کیسے چلا سکتے ہیں،جب آٹھ اور نوروپے فی یونٹ میں بجلی بنتی ہے تو ہم کیوں مہنگی بجلی تیار کریں،ہم12گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کم کر کے 6گھنٹے تک لائے، نیپرا نے کہیں نہیں کہا کہ 70فیصد میٹر خراب ہیں تھی،کسی انکوائری کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنوں گا،خورشید قصوری کو بھارت جانے سے پہلے صورتحال دیکھنی چاہیے

وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کی نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 13 اکتوبر 2015 22:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) وفاقی وزیر پانی و بجلی و دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ آج تک کسی بھی ضمنی الیکشن کو این اے 122جتنی اہمیت نہیں دی گئی،سیاست میں ہار جیت تو چلتی رہتی ہے،نندی پور پاور پراجیکٹ پر ہر آڈٹ کیلئے تیار ہیں،اگر نندی پور پاور پلانٹ ایک سال بند رہا تو 113ارب کا نقصان ہو گا،ہم12گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کم کر کے 6گھنٹے تک لائے، نیپرا نے کہیں یہ نہیں کہا کہ 70فیصد میٹر خراب ہیں،جن پلانٹس پر 23,22روپے فی یونٹ خرچ آئے گاتوانہیں کیسے چلا سکتا ہوں،جب 9,8روپے فی یونٹ میں بجلی بنتی ہے تو ہم کیوں مہنگی بجلی تیار کریں،خورشید قصوری کو بھارت جانے سے پہلے صورتحال دیکھنی چاہیے تھی،کسی انکوائری کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنوں گا۔

وہ منگل کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

خواجہ آصف نے کہا کہ آج تک ہونے والے کسی بھی ضمنی الیکشن کو این اے 122جتنی اہمیت نہیں دی گئی ہے،53ہزار جعلی ووٹوں کی بات الزام تراشی تھی، تحریک انصاف نے این اے 122کو زندگی اور موت کا مسئلہ بنا لیا تھا، ہم نے این اے 122کا انتخاب جیت کر الزام تراشی کا جواب دیا ہے، اگر ہم الیکشن ہار جاتے تو پھر ہماری صورتحال کچھ اور ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کی صورتحال پہلے سے کافی حد تک بہتر ہوئی ہے، سیاست میں ہار جیت تو چلتی رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیپرا نے کہیں بھی یہ نہیں کہا کہ 70فیصد میٹر خراب ہیں، میں نے پلانٹ بند رکھے ہیں، جن پلانٹس پر 23,22روپے فی یونٹ خرچ آئے گاتوانہیں کیسے چلا سکتا ہوں، پیسے کہاں سے ریکور ہوں گے؟مظفر گڑھ، فیصل آباد، ملتان سمیت دیگر پلانٹ کی تبدیلی کی جائے گی، جب 9,8روپے فی یونٹ میں بجلی بنتی ہے تو ہم کیوں مہنگی بجلی تیار کریں۔

انہوں نے کہا کہ نندی پور پاور پراجیکٹ پر ہر آڈٹ کیلئے تیار ہیں،ہم 12گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کو کم کر کے 6گھنٹے تک لائے ہیں، نندی پور پراجیکٹ ٹیکنیکل طور پر اوورٹیک نہیں کیا، اگر نندی پور پاور پلانٹ ایک سال بند رہا تو 113ارب کا نقصان ہو گا۔ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ خورشید قصور کو بھارت جانے سے پہلے صورتحال دیکھنی چاہیے تھی، مشرف کے جانے کے بعد جمہوریت مضبوط ہوئی، آج میڈیا ،عدلیہ اور آزاد پارلیمنٹ کی آواز مضبوط ہے،کسی انکوائری کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنوں گا۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے، آپریشن ضرب عضب دنیا کی تاریخ میں ایک بے مثال آپریشن ہے،یہ آپریشن آخری دہشت گردی کے خاتمے تک جاری رہے گا، آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے ملک میں حالات بہتر ہوئے ہیں،شمالی وزیرستان میں شوال آپریشن جلد مکمل ہو جائے گا اوراسی طرح کراچی میں جاری آپریشن خیبر ٹو سے کراچی کا امن بھی بحال ہونا شروع ہو گیا ہے اب کراچی کے حالات بھی پہلے سے بہت بہتر ہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں خواجہ محمد آصف نے کہا کہ امریکہ سے سول نیوکلیئر معاہدہ ہونے کی توقع ہے