Live Updates

سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے بہترین اقدامات کئے گئے ہیں،ہنگری کے سرمایہ کار مواقع سے فائدہ اٹھائیں،موجودہ حکومت نے معیشت کی بہتری کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ہنگری کے سفیر سے ملاقات میں گفتگو

منگل 13 اکتوبر 2015 22:18

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے پاکستان میں ہنگری کے سفیر اسٹوین سزیبو نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات کے فروغ، زراعت، فوڈ پراسیسنگ، سیاحت، ثقافت اور صنعت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ہنگری کے درمیان اچھے دوستانہ تعلقات موجود ہیں۔

ہنگری کے سرمایہ کار پاکستان خصوصاً پنجاب میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔اس وقت پنجاب میں انفراسٹرکچر، توانائی اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں کئی غیر ملکی کمپنیاں سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان میں معیشت کے استحکام اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے بہترین اقدامات کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب اور ہنگری کے درمیان زراعت، فوڈ پراسیسنگ، سیاحت، ثقافت اور صنعت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب سمیت پاکستان میں سی پیک کے تحت منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے۔سی پیک کے منصوبوں سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کو فائدہ پہنچے گا۔ اس موقع پر ہنگری کے سفیر نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

موجودہ حکومت نے سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کیا ہے۔ پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ پنجاب حکومت کے ساتھ تجارتی و کاروباری تعلقات بڑھانے کیلئے اقداما ت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہنگری پاکستان کے طلبا و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کیلئے وظائف بھی دے گا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری توانائی، چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ ، چیف ایگزیکٹو آفیسر قائداعظم تھرمل پاور لمیٹڈ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پرموجود تھے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :