آئندہ اڑھائی برس میں عوامی خدمت کے مشن کو تحریک کی صورت میں آگے بڑھائیں گے،پنجاب حکومت نے معیشت طبقات کے معیار زندگی میں بہتری لانے کے لئے متعدد فلاحی اقدامات کئے ہیں، محنت ،امانت اور دیانت کو شعار بنا لیں تو کوئی پہاڑ بھی منزل کے حصول میں رکاوٹ نہیں بن سکتا
وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی مسلم لیگ (ن) کے اراکین پنجاب اسمبلی سے ملاقات میں گفتگو
منگل 13 اکتوبر 2015 22:18
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اراکین پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا مشن ہے۔آئندہ اڑھائی برس میں عوامی خدمت کے مشن کو تحریک کی صورت میں آگے بڑھائیں گے۔
پنجاب حکومت نے محروم معیشت طبقات کے معیار زندگی میں بہتری لانے کے لئے متعدد فلاحی اقدامات کئے ہیں۔پنجاب حکومت نے تمام سماجی پروگراموں کو ایک چھت تلے یکجا کرنے کے لئے پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی قائم کی ہے۔ انتہائی کم وسیلہ خاندانوں کی فلاح کے لئے مستقبل میں بھی اقدامات جاری رہیں گے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ محنت ،امانت اور دیانت کو شعار بنا کر ملک و قوم کی قسمت بدلی جا سکتی ہے۔
حکومت وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک کو مسائل سے نکالنے کیلئے شب وروز کوشاں ہے۔ انشاء اﷲ ہماری مخلصانہ کاوشیں ضرور رنگ لائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ محنت ،امانت اور دیانت کو شعار بنا لیں تو کوئی پہاڑ بھی منزل کے حصول میں رکاوٹ نہیں بن سکتا اور محنت کا راستہ اپنا کر ہم بھی اس منزل پر پہنچ سکتے ہیں جہاں دنیا کی ترقی یافتہ قومیں کھڑی ہیں۔ ملاقات کرنے والوں میں ایم پی ایز آزاد علی تبسم، اصغر منڈا، خرم چٹھہ اور عارف سندھیلہ شامل تھے۔ ایم پی اے منشاء اﷲ بٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.