وزیراعلیٰ کا مظفرگڑھ میں مبینہ زیادتی کا شکار لڑکی کے خود کو آگ لگانے سے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس

واقعہ کی تحقیقات او رملزمان کی گرفتاری کا حکم،سونیا کے لواحقین کو ہر قیمت پر انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی،شہبازشریف

منگل 13 اکتوبر 2015 22:17

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے مظفر گڑھ میں مبینہ زیادتی کا شکار لڑکی کے خود کو آگ لگانے سے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے جاں بحق ہونے والی لڑکی کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ہر قیمت پر انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ڈی پی او مظفر گڑھ سے رپورٹ طلب کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے مبینہ زیادتی کے واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ خاندان کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گا۔