گمشدہ ملائشین طیارے کے تباہ ہونے کی وجہ سامنے آگئی

muhammad ali محمد علی منگل 13 اکتوبر 2015 22:16

گمشدہ ملائشین طیارے کے تباہ ہونے کی وجہ سامنے آگئی
ایمسٹرڈیم(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.13اکتوبر 2015 ء) گمشدہ ملائشین طیارے کے تباہ ہونے کی وجہ سامنے آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گمشدہ ملائشین طیارے ایم ایچ 17 کے حادثے کی تحقیقات کرنے والی ٹیم نے انکشاف کیا ہے کہ طیارے کو یوکرین کے جنگ زدہ علاقے سے روسی ساختہ سے نشانہ بنایا گیا تھا جس کے باعث طیارہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا تھا اور اس مین سوار تمام 298 مسافر جاں بحق ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

تحقیاتی ٹیم کے سربراہ نے بتایا ہے کہ میزائل روسی حمایت یافتہ باغیوں کے زیر تسلط یوکراینی علاقے سے داغا گیا تھا جو طیارے کے بائیں جانب لگا تھا۔ اس حوالے سے تحقیقاتی ٹیم نے جس میزائل کا ذکر کیا ہے اس میزائل بنانے والی کمپنی کی جانب سے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان کی اپنی تحقیقات کے مطابق طیارے کو کسی پرانے قسم کے میزائل سے نشانہ بنایا گیا جو ک یہ کمپنی نہیں بناتی ہے۔ دوسری جانب روس کی جانب سے بھی ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اسے روس اور مغرب کے درمیان تعلقات خراب کرنے کی سازش قرار دیا جارہا ہے۔