رشید گوڈیل حملہ کیس ، حملہ آوروں کے دو سہولت کار گرفتار‘ نا معلوم مقام پر منتقل

منگل 13 اکتوبر 2015 22:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما رشید گوڈیل پر حملہ کرنے والے ملزموں کے دو سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا،ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک رہائشی عمارت پر چھاپہ مارا۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران دو ملزم گرفتار کرکے ان سے اسلحہ برآمد کر لیا،ملزموں کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا،دونوں ملزموں نے رشیدگوڈیل پر فائرنگ کرنے والے ملزموں کو رہائش مہیا کی اور انہیں مختلف معلومات بھی دیتے رہے، جبکہ رشید گوڈیل پر فائرنگ کے بعد ملزم اسی عمارت میں واپس آئے اور کچھ دیر قیام کے بعد فرار ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :