تحر یک انصاف اور عوامی تحر یک نے این اے122کے ضمنی انتخابات میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے الیکشن ٹریبونل لاہورمیں درخواستیں دائر کر دیں

منگل 13 اکتوبر 2015 22:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) تحر یک انصاف اور عوامی تحر یک نے این اے122کے ضمنی انتخابات میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے الیکشن ٹریبونل لاہورمیں درخواستیں دائر کر دیں ۔

(جاری ہے)

عوامی تحر یک کے اشتیاق چوہدری نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ این اے122میں بے ضابطگیاں ہوئیں پولنگ کے روز ووٹر لسٹیں غائب کر دی گئیں لہذااین اے122میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا جائے جبکہ دوسری طرف تحر یک انصاف کے عبد العلیم خان نے بھی در خواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ریٹرنگ آفیسر اور فارم14اور15میں دیئے جانیوالے ووٹوں کی تعداد میں بہت فرق ہے اس لیے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :