پاکستان کو کسی نے میلی آنکھ سے دیکھا تو طلبہ سیسا پلائی دیوار ثابت ہوں گے،عبدلرازاق

منگل 13 اکتوبر 2015 22:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) پاکستان کی ترقی میں ہمشہ طلبہ ہی نے آگے بڑھ کر وطن کی خدمت کی ہے ،پاکستان کی سالمیت کو برقرار رکھنے کے لیے البدر اور الشمس جیسی قوتوں نے اپناکردار اداکیا ہے پاکستان کو کسی نے میلی آنکھ سے دیکھا تو طلبہ سیسا پلائی دیوار ثابت ہونگے۔کسی قو م نے ترقی کی ہے تو وہ نوجوان نسل کی بنیاد پر کی ہے۔

ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ضلع غربی کے امیر عبدلرازاق نے سیفی کالج میں پرچم کشائی اور کیک کاٹنے کے موقع پر طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر شباب ملی ضلع غربی کے امیر نظربرقی ،اسلامی جمعیت طلبہ زون غربی کے امیر ہاشم ابدالی اور ناظم سیفی شاہد طاہر بھی موجود تھے ۔عبدلرازاق نے کہا کہ پاکستان کو کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کیا تھا پاکستان ہی قائداعظم محمد علی جنا ح کے خوابوں کی تعبیر ہے اس پاکستان کو خوشحال بنانے کے لیے ایک نئے جذبے اور جوش وامنگ کے ساتھ کام کرنا ہوگا اور تعلیم کو عام کرنے کے لیے ہمیں ہر طلبہ کو دعوت دین کی دعوت دینی ہوگی تعلیم ہی کے ذریعے اس ملک میں ترقی ہوسکتی ہے تعلیم کے بغیر کسی قوم نے آج تک ترقی ہی نہیں کی کسی ملک کی قوت طلبہ ہی ہوتے ہیں جو ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے آگے بڑھ کر کام کرتے ہیں پاکستان زمین کا ایک ٹکڑا ہی نہیں بلکہ یہ ایک نظریہ اور فلسفہ کی بنیاد پر قائم کیا گیا ہے اس شہرکو چند لسانیت کے لوگوں نے تباہ برباد کردیا ہے اس شہر کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنانے کے لیے آپس میں اخوت وبھائی چارے کے رویہ کو اپنانا ہوگا۔

(جاری ہے)

کراچی کی رونق کو دوبارہ زندہ کرنے کے لیے رنگ ونسل کے فرق کو مٹا کر ایک دوسرا کا ساتھ دینا ہوگا۔