اسلامی یکجہتی کونسل سندھ کے زیر اہتمام صوبہ بھر میں یکم محرم الحرام کو سیدنا ِ فاروق اعظم ؓ کی شہادت کے عنوان سے سیمینار منعقد کئے جائیں گے،علامہ قاری سجاد تنولی

منگل 13 اکتوبر 2015 22:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) اسلامی یکجہتی کونسل سندھ کے زیراہتمام شوریٰ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اسلامی یکجہتی کونسل کے اراکین علامہ قاری سجادتنولی، علامہ عبدالخالق فریدی، علامہ روشن دین الرشیدی ، مولانا نور الرحمن نے شرکت کی اجلاس کے بعد اراکین نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی یکجہتی کونسل سندھ کے زیراہتمام یکم محرم کو سیدنا فاروق اعظم رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کی شہادت کے عنوان سے سیمینار منعقد کئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

فاروق اعظم ؓ و ہ جلیل القدر صحابی ہیں جن کے بارے میں اﷲ کے نبی ؐکا فرمان ہے کہ میرے بعد کوئی نبی ہوتا سیدنا فاروق اعظم ؓ کا سر اس لائق تھا کہ وہ نبی ہوتے ۔ مرکزی پروگرام اسلامی یکجہتی کونسل ہیڈ کوارٹر جامع مسجد عثمان بن عفان شاہ لطیف ٹاؤن دوپہر 2 بجے منعقد ہوگا۔ جس میں تمام سیاسی ومذہبی رہنماء خطاب فرمائیں گے۔

متعلقہ عنوان :