Live Updates

عابد شیر علی تحریک انصاف کے ساتھ مل چکے ہیں: فیصل آباد سے ن لیگ کے اراکین صوبائی اسمبلی

muhammad ali محمد علی منگل 13 اکتوبر 2015 22:02

عابد شیر علی تحریک انصاف کے ساتھ مل چکے ہیں: فیصل آباد  سے ن لیگ کے اراکین ..

فیصل آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.13اکتوبر 2015 ء) فیصل آباد سے ن لیگ کے اراکین صوبائی اسمبلی نے الزام عائد کیا ہے کہ عابد شیر علی تحریک انصاف کے ساتھ مل چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں ن لیگ کے 2 دھڑوں میں اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں۔ فیصل آباد سے ن لیگ کے اراکین صوبائی اسمبلی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

ن لیگ کے اراکین صوبائی اسمبلی نے الزام عائد کیا کہ عابد شیر علی تحریک انصاف کے ساتھ مل چکے ہیں۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ عابد شیر علی نے تحریک انصاف کے ساتھ مل کران کیخلاف جھوٹی ایف آئی آرز درج کروائی ہیں۔گزشتہ عابد شیر علی کی موجودگی میں گو نواز گو کے نعرے لگاوائے گئے۔ اگر ان کی جگہ ہم ہوتے تو چلو بھر پانی میں ڈوب مرتے۔ اس حوالے سے عابد شیر علی کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل نہیں دیا گیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات