نواز شریف بڑے دل کے مالک ہیں اسی لیے وہ اپنے شدید ترین مخالفین سے الجھنے کے بجائے آج پہلے سے زیادہ پر عزم ہیں کہ تمام تر مشکلات کے باوجودپاکستان کو امن کا گہوارہ اور معاشی ایشین ٹائیگر بنا کر ہی دم لیں گے،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما نائب صدر کراچی ڈویژن نجیب اﷲ خان نیازی

منگل 13 اکتوبر 2015 22:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما نائب صدر کراچی ڈویژن نجیب اﷲ خان نیازی و یونین کونسل9 اسلامیہ کالونی سب ڈویژن اورنگی کے نامزد چیئرمین نجیب اﷲ خان نیازی نے چیئرمین ہاوس سے جاری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف بڑے دل کے مالک ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے شدید ترین مخالفین سے الجھنے کے بجائے آج پہلے سے زیادہ پر عزم ہیں کہ تمام تر مشکلات کے باوجودپاکستان کو امن کا گہوارہ اور معاشی ایشین ٹائیگر بنا کر ہی دم لیں گے ،تحریک انصاف کا غیر سنجیدہ رویہ تباہ کن ہے ایسے ہی رویوں نیجمہوریتکو نقصان پہنچایا ہمیں پاکستان کی فلاح و بقا کے خاطر ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر صرف پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے سیاست کرناہوگی ۔

(جاری ہے)

اگر تحریک انصاف جیسی سیاست کا کلچر پاکستان میں فروغ پاتا رہا تو پاکستان کبھی ترقی کے راستے پر گامزن نہیں ہوسکتا۔ہم امید کرتے ہیں کہ این اے 122 کے ضمنی انتخابات میں تحریک کی مسلسل تین شکستوں کے بعد عمران خان اپنے پیشرو پرویز مشرف سے سیکھی گئی سیاست کو ترک کرکے سیاسی بلوغت کا مظاہرہ کریں گے اور اپنی توجہ عوام کو امن اور ملک کی خوشحالی پر مرکوز کردیں گے۔