عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ترجیحات کا تعین اور ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی کاموں کا تسلسل برقرار رکھا جائے گا،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ملیرطارق حسین مغل

1

منگل 13 اکتوبر 2015 22:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ملیرطارق حسین مغل نے کہا ہے کہ عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ترجیحات کا تعین اور ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی وتعمیراتی کاموں کا تسلسل برقرار رکھا جائے گا، عوام کے بنیادی مسائل کے حل اور انہیں ہرممکنہ بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر جامع منصوبہ بندی کے تحت کثیر لاگتی، وسط لاگتی اور قلیل لاگتی اسکیموں کے ذریعے بلدیہ ملیر کے انفراسٹرکچر کے استحکام اور بہتری کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھارہے ہیں واضع رہے کہ محرم الحرام سے قبل ہی المجیب گارڈن ماڈل کالونی میں بلدیہ ملیر کے فنڈز سے عوام کو درپیش مسائل کے حوالے سے گلیوں میں روڈ کارپیٹنگ کی گئی، منصوبے کی تکمیل میں تعمیراتی معیار کا خاص خیال رکھا گیا ہے ،تعمیراتی کام میٹریل کی کوالٹی پر خاص توجہ مرکوز رکھی ہے عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کی غرض سے پارکوں ، گرین بیلٹس، سڑکوں اور شاہرات کی تعمیرات سمیت دیگر ترقیاتی وتعمیراتی منصوبوں کی تشکیل اور تکمیل کیلئے مصروف رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے المجیب گارڈن ماڈل کالونی کے معزیزین کے ہمراہ روڈ کی تعمیر کے بعد افتتاح کرتے ہوئے کیا ۔ موقع پر موجوعلاقعہ معززین نے المجیب گاڑڈن فریال اسکول کی اطراف کی گلیوں میں روڈ کارپیٹنگ کے منصوبے پر ایڈمنسٹر یٹرومیونسپل کمشنربلدیہ ملیرمنظور حسین عباسی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ المجیب گارڈن کے مکینوں کو روڈ کارپیٹینگ کے حوالے سے دیرینہ مسائل درپیش تھے جو کہ ایڈمنسٹر یٹرومیونسپل کمشنربلدیہ ملیرنے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے حل کردیا ہے جس پر ایڈمنسٹریٹرومیونسپل کمشنربلدیہ ملیر انتظامیہ کے شکر گزار ہیں اہلیان محلہ نے ایڈمنسٹریٹربلدیہ ملیر سے اپیل کی کہ باقی دو گلیوں میں روڈ کی تعمیر کی جائے جس پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ملیر نے موقع پر موجود سپرنٹنڈنٹ انجیئنرکو ہدایت دی کہ فوری طور پر المجیب گارڈن کی باقی گلیوں میں روڈ کی تعمیر شروع کی جائے اور اس روڈ کو مسجد کے ساتھ ملایاجائے ۔

اس موقع اے ای ای جمال عباس، سب انجینئرمحمد جمیل، ڈائیریکٹر انفارمیشن جمال ناصراور دیگر افسران بھی موجود تھے۔