متحدہ قومی موومنٹ کے چار رکنی وفد کی سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم سے انکی رہائشگا ہ پر ملاقات

منگل 13 اکتوبر 2015 21:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے چار رکنی وفد نے منگل کو وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم سے کراچی میں واقعی ان کی رہائشگا ہ پر ملاقات کی ۔وفد میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے مذاکرات کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی کے اراکین جن میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان محمد حسین ، شبیر قائم خانی ، سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے انچارج وسیم اختر اور مستعفی رکن قومی اسمبلی کنور نوید جمیل شامل تھے ۔

ملاقات میں بلدیاتی انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ، عوامی مسائل کے حل اور سندھ کے عوام کے درمیان اتحاد و یکجہتی پروان چڑھانے پر تبالہ خیال کیاگیا ۔ ملاقات میں دونوں جانب سے اختیارات نچلی سطح تک عوام کو منتقل کرنے اور بلدیاتی انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر متفقہ طور پراتفاق رائے پایا گیا اور یہ طے کیا گیا کہ بلدیاتی انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے مراحل دونوں جانب سے مقامی ذمہ داران مل کر طے کریں گے اور اسے حتمی شکل دیں گے ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ایم کیوایم کی مذاکراتی ٹیم کے اراکین نے ارباب غلام رحیم سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ سندھ کے عوام بلدیاتی نظام نہ ہونے کے باعث بنیادی مسائل کا شکار ہورہے ہیں، بلدیاتی انتخابات کا انعقاد خوش آئند ہے اس سے عوام کی مشکلات میں کمی واقع ہوگی اور ان کے مسائل نچلی سطح تک حل ہوسکیں گے۔