الیکشن کمیشن کی طرف سے کی جانے والی 15 اضلاع کی نئی بلدیاتی حلقہ بندیوں کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

منگل 13 اکتوبر 2015 21:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) حکومت سندھ کے سیکرٹری بلدیات عمران عطا سومرو کی جانب سے بیرسٹر فاروق ایچ نائیک اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ عبد الفتاح ملک نے آئینی درخواست سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی۔

(جاری ہے)

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی الیکشن کمیشن کو مختلف اضلاع کی حلقہ بندیوں میں خامیاں دور کرنے کا حکم دیا تھا لیکن الیکشن کمیشن نے خامیاں دور کرنے کی بجائے لوکل باڈیز کو ہی ختم کر دیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کیلئے بنائی گئی کونسلز اور ٹاؤنز کو بھی ختم کر دیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے اس عمل کو غیر قانونی قرار دے کر کالعدم قرار دیا جائے، کیونکہ الیکشن کمیشن کے اس اقدام سے بلدیاتی انتخابات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔