لامودی کی رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کی مضبوط بنیاد ڈالنے کیلئے تجاویز

`

منگل 13 اکتوبر 2015 21:54

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء ) ماضی کے اقتصادی مشکلات پرقابوپاتے ہوئے پاکستانی معیشت اس وقت نمایاں رفتارسے ترقی کررہی ہے ،مالی رکاوٹوں پر قابو پانا سرمایہ کاری کے کچھ بنیادی اصولوں پر سختی سے کاربند رہنے میں مضمر ہے۔چاہیے آپ آمدنی کے او نچے یا درمیانی طبقہ میں ہیں اور معیشت کی صورتحال بھی اچھی ہو توا ن حالات میں رئیل اسٹیٹ کی خریداری اورزیادہ مشکل ذمہ داری ثابت ہوسکتی ہے۔

لامودی پاکستان نے دونوں اچھے اور برے وقت میں سرمایہ کاری کیلئے ایک گائیڈلائن مرتب کی ہے جس پرعمل درآمد سے کام مزید آسان ہوسکتا ہے۔گائیڈلائن کے مطابق سب سے پہلے پراپرٹی کی قیمتیں دیکھنی چاہیے۔جب آپ ایک اپارٹمنٹ یا گھرکی تلاش میں ہوں توسب زیادہ اہم چیزیہ ہے کہ اپنی قیمت کی رینج میں رہیں۔

(جاری ہے)

مہنگی پراپرٹی دیکھنا وقت کا صرف ضیاع ہے۔

مہنگے ترین پڑوس میں واقع لگژری اورازسرنومرمت شدہ اپارٹمنٹ پرتوجہ نہ دیں بلکہ زیادہ تخلیقی اورآبادی کے درمیان پراپرٹی حاصل کریں ۔بجٹ کے اندرآنیوالی رئیل اسٹیٹ پر توجہ موکوزرکھیں جو ایک نئے گھر میں سرمایہ کاری سے متعلق آپ کا زیادہ تر دباؤدورکردے گا۔دوسری اہم چیزیہ ہے کہ اکثراوقات ہماری رئیل اسٹیٹ کی تلاش کی بنیاد آئیڈیل پڑوس پرہوتی ہے۔

یہ ایک عمدہ حکمت عملی ہے کیونکہ ہم سے زیادہ ترلوگ مکان کوطویل المدت سرمایہ کاری کے طورپرخریدتے ہیں اورآپ کوکم ازکم ایسا علاقہ پسند کرنا چاہیے جہاں آپ پراپرٹی کی خریداری کرسکتے ہوں۔شہرکے مرکزسے باہرپراپراپنی کی تلاش کی کوشش کریں یادرکھیں کہ اگرآپ کسی علاقے کی سہولت اور مرکزیت پسند کرتے ہوں تو قوی امکان ہے کہ دوسرے لوگ بھی ان خصوصیات کی وجہ سے اس میں دلچسپی لے رہے ہوں۔

اس کا مطلب ہے کہ ایسی جائیداد کی قیمت زیادہ ہوگی۔تیسری اہم بات یہ ہے کہ ہمیشہ ایک بلڈرکی طرح سوچھیں۔ ہم میں سے زیادہ ترلوگ مکان کی تعمیر میں استعمال ہونیوالے میٹریل کے بارے میں نہیں جانتے۔اس لئے ضروری ہے کہ جائیداد خریدتے وقت اس کا م کو جاننے والے اپنی کسی دوست کی خدمات حاصل کی جائیں ۔چوتھی اہم بات یہ ہے کہ اپنی سرمایہ کاری کو ایک کاروبار میں تبدیل کریں۔مندرجہ بالا تجاویز پرعمل اورایک چھوٹی سی منصوبہ بندی کے ساتھ آپ اپنے مستقبل کے گھرکو کو ایک منافع بخش مشین میں تبدیل کر سکتے ہیں۔اپنی ضروریات کیلئے بالکل موزوں پراپرٹی خریدنے کے بجائے ایک اضافی کمرے والے گھرکوخریدنے پرغورکریں کیونکہ یہ کمرہ کرایے پردینے سے آپ کے یوٹیلٹی بلزکا خرچہ نکل سکتا ہے۔