نیشنل ایکشن پلان کے تحت محرم میں تمام جلسے جلوسوں کو چاردیواری تک محدود کیا جائے،نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد پر حکومت کا غیر جانبدارانہ رویے محرم میں واضح ہوجائے گا،کھلے عام شاہراہوں پر خنجربردار جلوس مذہبی منافرت کا باعث بنتے ہیں،مجلسوں میں تقاریرکی سخت مانیٹرنگ کی جائے ،گستاخی کرنے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے

اہلسنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمدلدھیانوی کی میڈیا سے گفتگو

منگل 13 اکتوبر 2015 21:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء ) اہلسنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمدلدھیانوی نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت محرم الحرام میں تمام جلسے جلوسوں کو چاردیواری تک محدود کیا جائے،نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد پر حکومت کا غیر جانبدارانہ رویے محرم میں واضح ہوجائے گا،کھلے عام شاہراوٴں پر خنجربردار جلوس مذہبی منافرت کا باعث بنتے ہیں،مجلسوں میں تقاریرکی سخت مانیٹرنگ کی جائے ،گستاخی کرنے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے،پیمرا میڈیا پرجاری پروگرامز کے لیے قانون سازی کرے۔

وہ منگل کو میڈیا نمائندگان سے گفتگوکر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اب تک نیشنل ایکشن پلان کے مطابق جو فیصلے کیے گئے ہم نے تحفظات کے باوجود نہ صرف تسلیم کیے بلکہ ان کی کامیابی کے لیے کوششیں بھی کیں ہیں،مذہب کے نام پر جاری دہشت گردی اور فرقہ بندی کی اصل وجوہ مقدس شخصیات کی توہین ہے،جلسہ جلوس ہر ایک کا حق ہے لیکن ایک فریق کے حق کو ماننے کے لیے پورے ملک کو بند کرنا غیردانشمندانہ اقدام ہے،محرم کے جلوسوں کے لیے حکومت فوری قانون سازی کرکے ان کے روٹس شاہراوں مارکیٹوں اور گلی محلوں سے نکال کرکسی کھلی جگہ منتقل کرے،اب تک نیشنل ایکشن پلان کے تمام فیصلوں کو ہم نے تسلیم کیا ہے،جلسے جلوس تمام پروگرامز کو نہ صرف محدود کیا بلکہ تعداد میں میں کمی کردی گئی ہے،تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ محرم میں حکومت نیشنل ایکشن پلان پر کس قدر عمل کرواتی ہے،ملک میں امن وامان کے حوالے سے میڈیا اہم کردار ادا کرتا ہے،پیمرا محرم کے دوران لائیو شو پر پابندی لگاکر ریکارڈنگ پروگرامز چلانے کی پالیسی طے کرے،ریکارڈنگ پروگرامز کے لیے تمام مسالک کے نمائندوں پر مشتمل ایک کمیٹی قائم کی جائے جو اس پروگرام کو کلیئرقراردے،محرم میں امن و امان کے حوالے سے اہلسنت والجماعت انتظامیہ اور حکومت کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے۔

متعلقہ عنوان :