حاجی ملک عظیم ، گل رحمان سمیت مہمند ایجنسی کے درجنوں بااثر خاندانوں کے 500سے زائد افرادکا جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان ،امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا خیر مقدم

جماعت اسلامی کی قوت میں اضافہ ہوا ہے ،سینیٹرسراج الحق کاشمولیتی تقریب سے خطاب

منگل 13 اکتوبر 2015 21:52

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء ) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے جماعت اسلامی میں شامل ہونے والے سینکڑوں خاندانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا اورامید ظاہر کی کہ ان کی شمولیت سے جماعت اسلامی کی قوت میں اضافہ ہوا ہے ۔ وہ منگل کو مہمند ایجنسی کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت حاجی ملک عظیم خان کے ہجرہ میں منعقدہ شمولیتی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ملک عظیم خان نے اپنے حجرہ میں آنے پر امیر جماعت اسلامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ہی حقیقی جمہوری جماعت ہے جس میں عام کارکن کو بھی قیادت جیسا عزت و وقار ملتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں محروم و مجبور لوگوں کی خدمت کے کاموں میں جماعت اسلامی ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے ۔جس طرح جماعت اسلامی عام آدمی کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے اگر تمام سیاسی جماعتیں خدمت خلق کو اپنا منشور بنالیں تو بڑھتے ہوئے معاشرتی مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی قیادت نے علاقے میں تعلیم صحت اور روز گار کے مسائل کو حل کرنے بھی نمایاں کردار ادا کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :