Live Updates

تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے شمولیت کی دعوت ملی ہے ، کسی بھی پارٹی میں جانے کا فیصلہ حلقے کے لوگوں کی مشاورت سے کروں گا، حلقہ این اے 144 اوکاڑہ سے نو منتخب ایم این اے ریاض الحق کابیان

منگل 13 اکتوبر 2015 21:51

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 144 اوکاڑہ سے نو منتخب ایم این اے ریاض الحق نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری سرور نے مجھ سے رابطہ کر کے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی۔ منگل کو نو منتخب ایم این اے ریاض الحق نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری سرور نے مجھے اپنی پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دعوت تو مجھے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی طرف سے بھی ملی ہے مگر میں کسی بھی پارٹی میں جانے کا فیصلہ اپنے حلقے کے لوگوں کی مشاورت سے کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ عرصہ 27 سال سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کا کارکن ہوں دل تو چاہتا ہے کہ (ن) میں شمولیت اختیار کروں مگر ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا کیونکہ میں اپنے حلقے کے لوگوں کے بناء کوئی فیصلہ نہیں کر سکتا

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات