انسداد دہشت گردی عدالت خیرپور نے پولیس مقابلہ کیس میں ایک ملزم کو سزائے موت سنا دی

منگل 13 اکتوبر 2015 21:45

سکھر ۔13اکتوبر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) خیر پور میں قائم انسداد ہشت گردی عدالت کے اسپیشل جج سید کوثر علی بخاری نے احمد پور (ضلع خیرپور) پولیس سے مقابلہ میں ملزمان کے ہاتھوں شہید ہونیوالے ہیڈ کانسٹیبل فتح علی جھتیال کے قتل کیس میں ملوث جوابدار خادم حسین ناریجو پر جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کا حکم سنایا ہے جبکہ مجرم کو سینٹرل جیل سکھر بھیج دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطابق تین برس قبل احمد پور پولیس اور جوابدار نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ایک پولیس مقابلہ کیا جس کے نتیجہ میں گولیاں لگنے سے پولیس جمعدار فتح علی جھتیال شہید ہوگیا جبکہ دو پولیس اہلکار سپاہی ایاز حسین اور سپاہی علی گل زخمی ہو گئے تھے۔ سرکار کی مدعیت میں پولیس مقابلہ اور قتل کی دفعات کے تحت کیس احمد پور پولیس اسٹیشن میں جوابدار خادم حسین ناریجو اور اس کے ساتھیوں کے خلاف درج کیا گیا تھا۔ عدالت سے کیس کی سماعت کے بعد منگل کے روز جوابدار خادم حسین ناریجو کو پھانسی کی سزا سنائی ہے۔ بعد ازاں مجرم کو پولیس کی سخت نگرانی میں سینیٹرل جیل سکھر منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :