Live Updates

این اے 122 کی ووٹر لسٹوں میں مبینہ بے ضابتگیاں، تحریک انصاف نے تحقیقات کیلئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی

muhammad ali محمد علی منگل 13 اکتوبر 2015 21:45

این اے 122 کی ووٹر لسٹوں میں مبینہ بے ضابتگیاں، تحریک انصاف نے تحقیقات ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.13اکتوبر 2015 ء) این اے 122 کی ووٹر لسٹوں میں مبینہ بے ضابتگیاں پر تحریک انصاف نے تحقیقات کیلئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے این اے 122 کی ووٹر لسٹوں میں مبینہ بے ضابتگیاں کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں تحریک انصاف کی جانب سے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی کی سربراہی نومنتخب ایم پی اے شعیب صدیقی ہوں گے جبکہ ایم پی اے میاں اسلم اقبال بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔ کمیٹی جلد اپنی تحقیقات مکمل کرکے سفارشات مرتب کرکے پارٹی لیڈر شپ کو پیش کرے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :