ملک بھر میں انجمن ہلال احمر کی سرگرمیوں کو فعال اور تیز رفتار بنایا جائے

صدر مملکت ممنون حسین کی انجمن ہلال احمر کے عہدے داروں کے وفد سے بات چیت

منگل 13 اکتوبر 2015 21:41

اسلام آباد ۔13 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے ہدایت کی ہے کہ ملک بھر میں انجمن ہلال احمر کی سرگرمیوں کو فعال اور تیز رفتار بنایا جائے اور اس مقصد کے لیے اس کے آئین میں تبدیلی کی ضرورت ہو تو وہ بھی کرلی جائے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے یہ بات منگل کو انجمن ہلال احمر کے عہدے داروں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جس نے انجمن کے چیئرمین ڈاکٹر سعید الٰہی کی قیادت میں ان سے ملاقات کی۔

صدر مملکت نے کہا کہ انجمن ہلال احمر کی شاخوں میں ایسے لوگوں کو شامل کیا جانا چاہئے جو خدمت خلق کا ریکارڈ رکھتے ہوں۔ انہوں نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ انجمن نے ملک بھرمیں کام کرنے والی ایمبولینس سروسزکے عملے کو تربیت دینے کیلئے ایک جامع پروگرام شروع کیا ہے۔ صدر مملکت نے اس موقع پر زندگی کے مختلف شعبوں میں انجمن ہلال احمر کے فعال کردار کی تعریف بھی کی۔

متعلقہ عنوان :