وزیر مملکت محمد بلیغ الرحمن نے سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز پر پیشرفت کیلئے وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت میں سیل بنا دیا

منگل 13 اکتوبر 2015 21:35

اسلام آباد ۔13 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) وزیر مملکت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے ایس ڈی جی ایس (سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز) پر پیش رفت کیلئے وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت میں سیل بنا دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت کی جانب سے سیل کے قیام کا مقصد اہداف کا مقررہ وقت میں حصول ہے۔ جیسا کہ یونیسف کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ جوائنٹ ایجوکیشنل ایڈوائزر اس سیل کے سربراہ اور ڈپٹی سیکرٹری ایجوکیشن سیل کے ڈپٹی ہیڈ ہونگے۔ اس سیل کے قیام کا بنیادی مقصد ایس ڈی جیز کی قومی کمیٹی کے متواتر اجلاسوں کیلئے صوبوں کے تعلیمی اداروں کے درمیان رابطہ اور تعاون کو یقینی بنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :