مہران یونیورسٹی جامشورو میں (12-Batch)فائنل ایئر کی الوداعی

تقریب طلبہ کی طرف سے مختلف شعبوں میں روایتی جوش و جذبی سے منائی گئی

منگل 13 اکتوبر 2015 21:35

اسلام آباد ۔13 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو میں (12-Batch) فائنل ایئر کی الوداعی تقریب طلبہ کی طرف سے مختلف شعبوں میں روایتی جوش و جذبی سے منائی گئی یونیورسٹی کے شعبوں کو رنگارنگ جھنڈیوں سے سجایا گیا تھا اس موقع پر مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی نے مختلف شعبوں کے طلبہ کی طرف سے سجائے جانے والے کیمپس کا دورہ کیا اور گروپ فوٹو بنوائے اس موقع پر طلبہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اپنے قیمتی سال ہمارے ادارے میں گزارے، اب آپ پیشہ ورانہ زندگی میں جا رہے ہو، جہاں آپ کو اپنے ملک، مہران یونیورسٹی اور اپنا مستقبل روشن کرنا ہے انہوں نے کہا کہ مہران یونیورسٹی کے گریجویٹس نے ملکی اور بین الاقوامی ادارؤں میں اہم مقام حاصل کیا ہے، امید ہے کہ آپ اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کریں گے اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف الیکٹریکل، الیکٹرونکس اینڈ کمپیوٹر انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر بھوانی شنکر چودھری، ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ ڈاکٹر حفیظ الرحمن میمن، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر طحہٰ حسین علی، اور مختلف شعبوں کے چیئرمنہون نے شرکت کی۔