محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام تمام سکولوں کے سربراہان کیلئے انسداد ڈینگی تربیتی ورکشا پس کا انعقاد

منگل 13 اکتوبر 2015 21:13

جہلم ۔ 13 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) محکمہ تعلیم جہلم کے زیر اہتمام تمام بوائز اور گرلز سکولوں کے سربراہان کیلئے انسداد ڈینگی تربیتی ورکشا پس کا انعقادکیا گیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحصیل ہیڈ کوارٹر ز میں محکمہ تعلیم جہلم کے زیر اہتمام تمام بوائز اور گرلز سکولوں کے سربراہان کیلئے انسداد ڈینگی تربیتی ورکشا پس کا انعقادکیا گیا تاکہ ان کو ڈینگی سے بچاؤ کی تدابیر کے بارے میں آگاہی دی جاسکے ۔

تربیتی ور کشاپس میں شرکت کرنے والے بوائز اور گرلز سکولوں کے سربراہان اپنے سکولوں میں اساتذہ اور طالبعلوں کے لئے انسداد ڈینگی تربیتی ورکشاپس منعقد کریں گے۔تربیتی ورکشاپس میں محکمہ صحت کے عملہ نے شرکاء کو ڈینگی لاروا کی شناخت ، اسکی افزائش کی ممکنہ جگہوں اور تلف کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں آگاہی دی۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ چوہدی محمد الطاف حسین ہائی سکول میں منعقدہ ورکشا پ سے خطاب کرتے ہوئے، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر آصف علی خان نے کہاکہ ڈینگی کے خاتمہ کیلئے ہر فرد اور ہر محکمہ کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا کیونکہ ڈینگی کسی ایک فرد یا علاقے کامسئلہ نہیں ، یہ ہم سب کا مشترکہ مسئلہ ہے اور ہم سب مل کر ہی اس کو ختم کر سکتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ اپنے گھر اور اردگرد کے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں اور اگر کہیں پانی کھڑا ہو تو اسے فوری طور پر بہا دیں۔

متعلقہ عنوان :