ضلع جہلم میں عشرہ محرم الحرام کے دوران کل 550کے قریب مجالس عزا منعقد ہونگی

منگل 13 اکتوبر 2015 21:13

جہلم ۔ 13 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) ضلع جہلم میں عشرہ محرم الحرام کے دوران کل 550کے قریب مجالس عزا منعقد ہونگی جبکہ تعزیہ،ذوالجناح اور علم کے چھوٹے بڑے 118 ماتمی جلوس نکالے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

پولیس سیکیورٹی آفس ذرائع کے مطابق چاند رات سے 10محرم الحرام تک ضلع جہلم میں کل 550کے قریب مجالس عزا منعقد ہونگی اور روزانہ ضلع کے مختلف مقامات پر چھوٹی بڑی 72کے قریب مجالس عزا ہوا کریں گی ،عشرہ محرم الحرام کے دوران ضلع بھر میں اے ،بی اور سی کیٹیگری کے کل 118ماتمی جلوس نکالے جائیں گے جبکہ 10محرم الحرام کو جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں کل 31جلوس برآمد ہونگے اور مجموعی طور پر 60مجالس عزا منعقد ہونگی ۔

ضلعی انتظامیہ نے مجالس اور ماتمی جلوسوں کی حفاظت کے لئے سیکیورٹی کا جامع منصوبہ تشکیل دے کر اس پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے اور تمام امام بارگاہوں کو خصوصی سیکورٹی مہیا کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :