سولڈویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے آپریشنل ہونے سے قبل ملازمین کے تحفظات دور کیے جائیں،سیدذوالفقارشاہ

منگل 13 اکتوبر 2015 20:56

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء )سجن یونین (سی بی اے) کے ایم سی کے مرکزی صدر سیدذوالفقار شاہ نے کہا ہے کہ سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو آپریشینل کرنے سے قبل ملازمین کے تحفظات دور کرتے ہوئے جلد از جلد GTSکی تکمیل ،گاڑیوں کی فوری مرمت ،سن کوٹے پر نئی افرادی قوت کی سینٹشن اسٹاف اور ڈرائیوروں کے حیثیت سے بھرتی سمیت اہم امور مکمل کیے جائیں ۔

وہ آج اپنے دفتر میں سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کے عملے سے بات چیت کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ دانستہ طور پر شہر میں صحت وصفائی کے کاموں کو التواء کا شکار بنایا جارہا ہے تاکہ ٹھیکیداری نظام کو پروان چھڑھایا جاسکے ۔تین روز سے بلدیہ وسطی کے چارو ں زونز میں قبول نہ ہونے کی وجہ سے صحت وصفائی کے کام انجام نہی۔

(جاری ہے)

آج چوتھے روز فیول کی سپلائی شروع کی گئی ہے اسی طرح بلدیہ جنوبی کے فیول کنٹریکٹر کی ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے دوسری جگہ سے فیول سپلائی کیا جارہا ہے گاڑیوں کی مرمت دیکھ بھال کا کوئی بندوبست نہیں ہے انہوں نے کہا ہے کہ اگر ہمارے ملازمین کو مطلوبہ مقدار میں ڈیزل فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کی مرمت اور ضروری سامان ،ٹائر ،ٹیوب ،بیٹریاں ،کمانی کے پٹے ،ریڈی ایٹر فراہم کیے جائیں تو شہر سے روزانہ 12ہزار ٹن کچرہ با آسانی اٹھاکر ڈمپنگ گراؤنڈ منتقل کیا جاسکتاہے اور اس سلسلے میں یونین مکمل تعاون کرنے کی ہم وقت تیار ہے لیکن افسران جان بوجھ کر من مانیاں کررہے ہیں تاکہ ٹھیکیداری نظام کو پروان چڑھایا جاسکے ۔