صو بے میں لا ئبریریز کلچرکو فرو غ دینے کے لئے اقدا ما ت کئے جا ئیں ،شر میلا فا رو قی

منگل 13 اکتوبر 2015 20:56

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء )وزیر اعلیٰ سندھ کی معا و ن خصو صی برا ئے سیا حت و ثقا فت شر میلا فا رو قی کی زیر صدارت آج یہا ں محکمہ ثقافت سندھ کے افسرا ن اور پو ر ے صو بے میں قا ئم لا ئبرریز اور کلچرل کمپلیکس کے انتظا می سر برا ہو ں کا اجلا س ڈا ئریکٹر یٹ کلچر کرا چی میں منعقد ہو ا جس میں صو بے بھر سے آئے افسران نے اپنے علا قو ں میں جا ر ی تر قیاتی منصو بو ں اور ساتھ ساتھ در پیش مسا ئل اور مشکلا ت سے آگا ہ کیا ۔

اس مو قع پر شر میلا فاروقی نے کہا کہ محکمہ ثقا فت اپنے وسا ئل اور بجٹ کو مد نظر رکھتے ہو ئے ما تحت اداروں کی تر قی اور بحا لی کے لئے ہر ممکن اقدا ما ت کر رہا ہے ۔صو بے کے مختلف اضلا ع میں قا ئم لا ئبریریز کو مزید بہتر بنا یا جا رہا ہے اور انہیں تما م بنیا دی ضروریات سے آرا ستہ کیا جا رہا ہے جن میں نئی کتا بو ں کی فرا ہمی ،ائر کنڈیشن اور یو پی ایس ،انٹر نیٹ کی سہو لت ،پینے کا صاف پانی اور صفا ئی ستھرا ئی کے بہتر انتظا م خا ص طو ر پر شا مل ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علا وہ تما م لا ئبرریز میں شکایتی باکس بھی رکھے جا ئیں گے تا کہ عوا م ، طلبا ء و طا لبا ت کی ضروریا ت، مسا ئل اور ، قیمتی آرا ء سے آگا ہی ہو سکے ۔ انہو ں نے سیکریٹری ثقا فت کو ہدا یت کی کہ اندرو ن سندھ میں جہا ں کہیں ملا زمین کی کمی ہے اس کو جلد پورا کیا جائے اور ملا زمین کی تنخوا ہوں کے مسا ئل بھی حل کئے جا ئیں انہو ں نے افسرا ن پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے شہرو ں میں کتب بینی اور مطا لعے کے رجحا ن کو بڑ ھا نے کے لئے سیمینا ر اور پرو گرا مز منعقد کریں تا کہ ایک پڑ ھا لکھا معا شرہ تشکیل پاسکے ۔

شرمیلا فا رو قی نے تما م افسرا ن کو یقین دلا یا کہ ان کے تمام جا ئز مسا ئل حل کئے جائیں گے ۔اجلا س میں سیکریٹری ثقا فت ،سیاحت وآثا ر قدیمہ نیا ز علی عباسی ،ڈا ئریکٹر جنر ل ثقا فت منظور قنا سرو ،بشیر احمد برو ہی ،سلیم سو لنگی ،ایو ب جما لی ،محمد شا ہ بخا ر ی ،بشیر ابڑو اور دیگر افسرا ن نے شر کت کی۔