آئندہ حج کے موقع پر ملازمین کے لیے پہلے سے بہتر انتظامات کریں گے ،چیئرمین سی ڈی اے محمد معروف افضل

سی ڈی اے محنت کش خوش نصیب ہیں جو اﷲ تعالیٰ کے گھراور روضہ رسول ﷺ کی زیارت کر کے واپس آئے ہیں،چوہدری محمد یسیٰن

منگل 13 اکتوبر 2015 20:52

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد دوسرے مرحلے میں وطن واپس پہنچنے والے سی ڈی اے ملازمین کا چیئرمین سی ڈی اے محمد معروف افضل ،ممبر قومی اسمبلی ملک ابرار احمد ،سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسیٰن ،صدر اورنگزیب خان ،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی ،چوہدری زاہد احمد ،عزت خان ،اظہر خان تنولی ،احمد علی شیرازی ،زاہد بھٹی ،ملک لطیف ،زاہد اعوان ،غلام مرتضی ،چوہدری ظفر ،ملک عرفان ،نوید عباسی ،ملک اکمل شہزاد ،ملک سرفراز،کامران رضا ،اسد محمود و دیگرمزدور یونین کے عہدیداران نے حجاج کرام کا استقبال کیا ،اس سلسلے میں تقریب جناح کنونشن سنٹر میں منعقد ہوئی ،اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل نے حاجیوں کا گرم جوشی سے استقبال کرتے ہوئے مصافحہ کیا ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سی ڈی اے انتظامیہ آئندہ برس حج کے موقع پر اپنے ملازمین کے لیے پہلے سے بہتر انتظامات کرے گی اور وہ لوگ جو حج کے موقع پر شہید ہوئے وہ خوش قسمت لوگ ہیں جن کو اتنی مقدس جگہ پر دفن ہونے کی سعادت نصیب ہوئی ،ممبر قومی اسمبلی ملک ابرار احمد نے کہا کہ سی ڈی اے ملازمین خوش قسمت ہیں جنہیں چوہدری محمد یسیٰن جیسا قائد ملا جو دن رات اپنے محنت کشوں کی فلاح و بہبود کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے اور وہ چیئرمین سی ڈی اے سمیت وہ تمام لوگ بھی مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے حاجیوں کے لیے بہتر سے بہتر انتظامات کرنے میں اپنا تعاون پیش کیا ،جنرل سیکرٹری سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یسیٰن نے کہا کہ ہم حکومت پاکستان ،وزیر اعظم میاں نواز شریف ،وزارت مذہبی امور اور وفاقی وزیر سردار یوسف اور بالخصوص چیئرمین سی ڈی اے اور ممبر ایڈمن عامر علی احمد کے بھرپور شکرگزار ہیں جنہوں نے حج کے موقع پر سی ڈی اے ملازمین کو سہولیات فراہم کرنے میں اپنا بھرپور تعاون پیش کیا اور حاجیوں کے لیے بہترین انتظامات کیے ،آپ لوگ بہت خوش نصیب ہیں جو اﷲ تعالیٰ کے گھر اور روضہ رسول ﷺ کی زیارت کر کے وطن واپس آئے ہیں اﷲ تعالیٰ باقی لوگوں کو بھی حج کی سعادت نصیب ہونے کا موقع فراہم کرے ،اس موقع پر سعودی عرب میں شہید ہونے والے عازمین حج کی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور ملک میں امن و امان و بھائی چارے ،دہشت گردی کے خاتمے ،ادارے کی بہتری اور مزدور یونین کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :