حکومت کو چاہئے غیر جانبداری سے محرم الحرام کے تقدس کو برقرار رکھنے اور شرپسند عناصر کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کرے ‘ لیاقت بلوچ
حکومت سوشل میڈیا پر امت میں افتراق پیدا کرنے والے مواد کے خاتمہ اور فسادی عناصر پر نظر رکھنے کیلئے ایک مانیٹرنگ سیل قائم کرے اسلامی تعلیمات ،مساجد و مدارس ،اسلامی تہذیب اور ملی وحدت کے خلاف جاری سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے تمام علماء کرام متحد ہوجائیں ملک کے اسلامی تشخص اور شناخت کو ختم کرکے دشمن یہاں مادر پدر آزاد اور مغربی کلچر کو فروغ چاہتا ہے ‘اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب
منگل 13 اکتوبر 2015 20:51
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء ) منصورہ میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی و ملی یکجہتی کونسل پاکستان لیاقت بلوچ کی صدارت میں منعقدہ ملی یکجہتی کونسل کے اجلاس نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ محرم الحرام میں امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے مکمل غیر جانبداری کو یقینی بنائے ،خاص طور پر سرکاری مشینری کو کسی بھی جانبداری سے بچنا چاہئے ،محرم الحرام اسلامی سال کا پہلا مہینہ ہے اور حضرت عمر فاروق ؓ اور حضرت امام حسین ؓ کی شہادت سمیت کربلا کے عظیم الشان واقعہ کے حوالے سے پوری امت کے لئے نہایت عقیدت واحترام کے ایام ہیں ،ان ایام میں باہمی محبت و اخوت ،صبر واستقامت اور برداشت و یکجہتی کوفروغ دینا ضروری ہے ،عالم اسلام یہود وہنود اور اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے درد مشترک اور قدر مشترک کی بنیاد پر متحد ہوجائے ،ملک سے دہشت گرد ی کے خاتمہ اور قیام امن کیلئے قومی ایکشن پلان ،ضرب عضب اور کراچی ٹارگٹڈ آپریشن پر پوری کاقوم اتفاق و اتحاد ہے ۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.