Live Updates

حکمران عوام کو ڈیلیورکرنے کی بجائے ڈینگیں ما رتے ہیں‘ بدترین شکست کے باوجود حکمران جماعت کاجشن بوکھلاہٹ کاشاخسانہ ہے‘عوام کاکوئی پرسان حال نہیں‘ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حامدسرور کا بیان

منگل 13 اکتوبر 2015 20:49

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حامدسرورنے کہا ہے کہ نااہل حکمران عوام کوڈیلیورکرنے کی بجائے بڑی بڑی ڈینگیں مارتے ہیں۔حکمرانوں نے 12اکتوبر سے کوئی سبق نہیں سیکھاکیونکہ ان کے طرزسیاست میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔اگرحکمرانوں کی آمرانہ روش درست نہ ہوئی توان کی سیاست میں دوسرا12اکتوبر کسی وقت بھی آسکتا ہے۔

اوکاڑہ اورلاہورمیں بدترین شکست کے باوجود حکمران جماعت کاجشن بوکھلاہٹ کاشاخسانہ ہے۔پی پی147سے پی ٹی آئی کے امیدوارشعیب صدیقی کی کامیابی عوام پرجھرلوبرانڈحکمرانو ں اوران کے متنازعہ منصوبوں پرعدم اعتماد ہے ۔ حکمرانوں نے خودکوغیرضروری معاملات میں الجھالیاجبکہ عوام کاکوئی پرسان حال نہیں ہے۔

(جاری ہے)

جوکام فوری طورپرکرنے کی ضرورت ہے وہ جان بوجھ کرنہیں کئے جارہے۔

اپنے ایک بیان میں حامدسرورنے مزید کہا کہ عوام کی ضروریات اورترجیحات اور حکمرانوں کے اقدامات میں کوئی مطابقت نہیں ہے۔ وفاق سے پنجاب تک کسی صاحب اختیارنے توانائی بحران پرقابوپانے یاعوامی ضرورت پوری کرنے کیلئے متبادل راہ تلاش کرنے کی زحمت گوارہ نہیں کی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے شہر اندھیروں اورشہری محرومیوں میں ڈوبے ہو ئے ہیں جبکہ حکمرانوں کے محلات میں صبح و شام ہروقت جشن کاسماں ہوتا ہے ۔ پنجاب حکومت کی غیرسنجیدگی اورہٹ دھرمی کے سبب ہرطبقہ سراپااحتجاج ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات