ملک بھر میں انجمن ہلال احمر کی سرگرمیوں کو فعال اور تیز رفتار بنایا جائے ،ضرورت پرنے پراس کے آئین میں تبدیلی بھی کرلی جائے،صدر ممنون حسین کی انجمن ہلال احمر کے عہدے داروں کے وفد سے بات چیت

منگل 13 اکتوبر 2015 20:45

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء ) صدر مملکت ممنون حسین نے ہدایت کی ہے کہ ملک بھر میں انجمن ہلال احمر کی سرگرمیوں کو فعال اور تیز رفتار بنایا جائے اور اس مقصد کے لیے اس کے آئین میں تبدیلی کی ضرورت ہو تو وہ بھی کرلی جائے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے یہ بات انجمن ہلال احمر کے عہدے داروں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جس نے انجمن کے چیئر مین ڈاکٹر سعید الٰہی کی قیادت میں ان سے ملاقات کی۔

صدر مملکت نے کہا کہ انجمن ہلال احمر کی شاخوں میں ایسے لوگوں کو شامل کیا جانا چاہئے جو خدمت خلق کا ریکارڈ رکھتے ہوں۔ انھوں نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ انجمن نے ملک بھرمیں کام کرنے والی ایمبولینس سروسزکے عملے کو تربیت دینے کے لیے ایک جامع پرگروام شروع کیا ہے۔ صدر مملکت نے اس موقع پر زندگی کے مختلف شعبوں میں انجمن ہلال احمر کے فعال کی تعریف بھی کی۔

متعلقہ عنوان :