سینیٹ نے سٹیٹ بینک آف پاکستان ایکٹ 1956میں ترمیم کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا، این ایف سی ایوارڈ پر عملدرآمد سے متعلق پہلی ششماہی جائزہ رپورٹ پیش

منگل 13 اکتوبر 2015 20:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) سینیٹ میں سٹیٹ بینک آف پاکستان ایکٹ 1956میں ترمیم کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ اس کے علاوہ ایوان میں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ پر عملدرآمد سے متعلق پہلی ششماہی جائزہ رپورٹ پیش کر دی گئی۔

(جاری ہے)

منگل کو سینیٹ میں وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے سٹیٹ بینک آف پاکستان ایکٹ 1956میں ترامیم کا بل پیش کیا۔ چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے بل پر رائے شماری کرائی۔ ایوان نے اتفاق رائے سے بل کو منظور کرلیا۔ بعد ازاں وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے ایوان میں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی)ایوارڈ پر عملدرآمد سے متعلق پہلی ششماہی کی جائزہ رپورٹ پیش کی۔

متعلقہ عنوان :