واپڈا نے موسم گرما کے دوران پانی کو ذخیرہ کرنیکاجامع منصوبہ تیارکیا ہے، پنجاب اور بلوچستان میں چھوٹے ڈیم تعمیر کئے جارہے ہیں

پانی وبجلی کے وفاقی وزیر خواجہ آصف کا سینیٹ کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران اظہار خیال

منگل 13 اکتوبر 2015 20:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء ) سینیٹ کو حکومت کی جانب سے بتایا گیا کہ واپڈا نے موسم گرما کے دوران پانی کو ذخیرہ کرنے اور اسے ضرورت کے وقت زراعت اور بجلی کی پیدوار کیلئے استعمال کرنے کا ایک جامع منصوبہ تیار کیا ہے۔ منگل کو سینیٹ کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران پانی وبجلی کے وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے بتایا کہ دراور ڈیم ، نئی گج ڈیم ، کرم تنگی ڈیم نولانگ ڈیم ، دیامر بھاشا ڈیم سمیت کئی منصوبے زیر غور ہیں اور اسکے علاوہ کئی منصوبے عملدرآمد کیلئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

خواجہ آصف نے ایوان کو بتایا کہ بلوچستان میں اس سکیم کے تحت چھوٹے ڈیم تعمیر کئے جا رہے ہیں انہوں نے بتایا کہ پنجاب کے بارانی علاقوں میں بھی چھوٹے ڈیم تعمیر کئے جا رہے ہیں۔ وزیر اطلاعات پرویز رشید نے ایوان کو بتایا کہ ملک بھر میں بچوں کی دو سو بیس عدالتیں ہیں جو ان ملزمان کے مقدمات کی سماعت کر رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مختلف ضلعی عدالتوں کی طرف سے ملک بھر میں وکلاء کے ستائیس پینل تشکیل دئیے ہیں جس کا مقصد مستحق اور غریب بچوں کو بلامعاوضہ قانونی معاونت فراہم کرنا ہے۔