وفاقی حکومت سندھ میں بلدیاتی الیکشن کی پاداش میں ٹرانسفارمر نہیں اتار رہی، پالیسی کے تحت جن علاقوں میں بقایا جات ہیں ان کے ٹرانسفارمر اتارے جا رہے ہیں، لوگ بقایا جات اداکریں کلیئر کریں تو ان کے ٹرانسفار مر فوری واپس لگا دیں گے

وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کاسینیٹ میں سینیٹر سسی پلیجو کے توجہ دلاؤ نوٹس کاجواب

منگل 13 اکتوبر 2015 20:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سندھ میں بلدیاتی الیکشن کی پاداش میں ٹرانسفارمر نہیں اتار رہی، بلکہ پالیسی کے تحت جن علاقوں میں بقایا جات ہیں ان کے ٹرانسفارمر اتارے جا رہے ہیں، وہ لوگ جن علاقوں کے ٹرانسفارمر اتارے گئے ہیں وہ بقایا جات کلیئر کریں تو ان کے ٹرانسفارکل ہی واپس لگا دیں گے۔

وہ منگل کو سینیٹ کے اجلاس میں سینیٹر سسی پلیجو کے توجہ دلاؤ نوٹس پر اظہار خیال کر رہے تھے۔ قبل ازیں سینیٹر سسی پلیجو میں ایوان میں توجہ دلاؤ نوٹس پیش کرتے ہوئے کہا کہ جب سے سندھاور پنجاب میں بلدیاتی انتخاب کا اعلان ہوا ہے، وفاقی حکومت سندھ میں خاص کر ٹھٹھہ کے کئی دیہات میں ٹرانسفارمر اتار رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) سندھ کے اجلاس میں وہاں کے عہدیداروں نے کہا کہ ٹرانسفارمر اتارے جائیں اور جیسے ہی ہم لوگ آئیں گے تو ٹرانسفارمر واپس لگا کر ہمیہاں کے لوگوں کی ہمدردیاں حاصل کرلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مرے علاقے کے 50سے زائد زاؤں کے ٹرانسفارمر اتارے گئے ہیں اور میرپور ساکردی میں بھی متعدد ٹرانسفارمر اتارے گئے ہیں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا کہ یہ بات درست نہیں کہ وفاقی حکومت بلدیاتی انتخابات کی پاداش میں اتار رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن علاقوں کے ٹرانسفارمر اتارے گئے ان میں عبدالرحمان بابر گرڈ اسٹیشن کا 50کے وی، محمد خان بابر کا 25کے وی، جعفر محمد 25کے وی، غلام محمد 25کے وی، و دیگر جگہوں کے ٹرانسفارمر اتارے گئے، ان علاقوں کے ذمے 88لاکھ 41ہزار روپے واجبات ہیں، جس کی وجہ سے وہاں کے ٹرانسفارمر اتارے گئے۔

انہوں ن ے کہا کہ اگر ایسا نہ کیا جائے تو لوگ زبردستی کنکشن لگا لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ عمل صرف سندھ میں نہیں بلکہ پورے ملک میں جاری ہے، اس لئے یہ کہنا غلط ہے کہ حکومت بلدیاتی انتخابات کی پاداش میں ایسا کر رہی ہے۔ اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ جن جگہوں میں سے ٹرانسفارمر اتارے گئے ان میں سے بعض جگہوں پر 74ہزار کے واجبات ہیں ، اتنی چھوٹی سی رقم کیلئے ٹرانسفارمر اتارنا مناسب نہیں۔

اس موقع پر خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت نے ایک پالیسی کے تحت ایسا کیا، یہ بات درست ہے کہ کچھ جگہوں پر اس سے کئی گنا زیادہ کے واجبات میں مگر ہم نے وہاں سے ٹرانسفارمر نہیں اتارے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹر سسی پلیجو مجھے فہرست فراہم کریں جن جگہوں میں ٹرانسفارمر اتارے گئے ہیں میں ایوان کو ان علاقوں کی مکمل واجبات کی تفصیل دینے کو تیار ہوں۔