این اے 122 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی علیم خان کی درخواست مسترد

muhammad ali محمد علی منگل 13 اکتوبر 2015 20:38

این اے 122 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی علیم خان کی درخواست مسترد

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.13اکتوبر 2015 ء) این اے 122 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی علیم خان کی درخواست مسترد کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے این اے 122 لاہور کے ضمنی الیکشن کے نتائج کے حوالے سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دائر کی تھی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ریٹرننگ افسر نے علیم خان کی درخواست مسترد کردی ہے۔ ریٹرننگ افسر کا کہنا ہے کہ چونکہ ایاز صادق کی کامیابی کا نوٹیفیکشن جاری ہوچکا ہے لہذا ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا اختیار ان کے ہاتھ میں نہیں رہا ہے۔ اس حوالے سے اب صرف الیکشن کمیشن ہی کوئی فیصلہ کرسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :