القریش ہائی سکول‘ نزد سبزی منڈی عثمان پورہ‘ مغلپورہ‘ لاہور کے طلبا وطالبات اور اساتذہ کا ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظم، لاہور کا مطالعاتی دورہ

منگل 13 اکتوبر 2015 20:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) القریش ہائی سکول‘ نزد سبزی منڈی عثمان پورہ‘ مغلپورہ‘ لاہور کے طلبا وطالبات اور اساتذہ کرام نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظم، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے محمدن ایجوکیشنل اکیڈمی‘ مغلپورہ روڈ گڑھی شاہو‘ لاہور‘ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ شاہراہ تجارت‘ لاہور‘ گورنمنٹ چشتیہ ہائی سکول‘ اسلام پورہ‘ لاہور‘ گورنمنٹ گرلز مڈل سکول‘ جڑانوالہ روڈ‘ ٹوریا‘ اور گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول‘ سعد نو آباد کا دورہ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 477 تھی۔

متعلقہ عنوان :