اوسامہ بن لادن کی پاکستان میں موجودگی کے حوالے سے آصف زرداری اور سابق آرمی چیف آگاہ تھے: سابق وزیر دفاع

muhammad ali محمد علی منگل 13 اکتوبر 2015 20:33

اوسامہ بن لادن کی پاکستان میں موجودگی کے حوالے سے آصف زرداری اور سابق ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.13اکتوبر 2015 ء) سابق وزیر دفاع احمد مختار نے دعوی کیا ہے کہ اوسامہ بن لادن کی پاکستان میں موجودگی کے حوالے سے آصف زرداری اور سابق آرمی چیف آگاہ تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق معروف صحافی وسیم بادامی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں ایک غیر ملکی خبررساں ادارے کے ایک صحافی سے معلوم ہوا ہے کہ ایک انٹریو میں سابق وزیردفاع احمد مختار نے دعوی کیا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی اوسامہ بن لادن کی پاکستان میں موجودگی کے حوالے سے آگاہ تھے۔