مذہبی تہواروں میں یاتریوں کے ساتھ چور اور جیب تراش بھی آتے ہیں، سدباب کیا جائے، سردار شام سنگھ

گوردواروں میں ویڈیو کیمرے نصب اور سول کپڑوں میں سکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں، چیئرمین پربندھک کمیٹی

منگل 13 اکتوبر 2015 20:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) سکھ پربندھک کمیٹی کے چیئرمین اور ممبر متروکہ املاک وقف بورڈ سردار شام سنگھ نے کہا ہے کہ سکھوں کی مذہبی تہواروں پر سندھ سے سب سے زیادہ تعداد میں سکھ اور ہندوؤں شرکت کرتے ہیں اس موقع پر سندھ سے جیب تراش اور چور بھی بڑی تعداد میں آتے ہیں اور سندھی ہندوؤ سیٹھوں کو اپنی کارروائی کا شکار بناتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ننکانہ گوردوارہ سمیت دیگر مقامات پر کیمرے اور سول کپڑوں میں سکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور پنجاب میں سکھوں کے سب سے زیادہ مقدس مقامات ہیں۔ پاکستانی حکومت اور متروکہ املاک وقف بورڈ سکھوں کیلئے بہترین انتظامات کرتے ہیں لیکن بھارت کی خفیہ ایجنسی اپنے نمائندوں کے ذریعے مذہبی رسومات کو متنازعہ بناکر پاکستان کو بد نام کرنے کی کوشش کرتے ہیں جن کے بارے بہتر اور مضبوط حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے۔