بھارتی حکام کی ہٹ دھرمی سے سکھ مذہبی رسومات ادا نہیں کرپاتے، سرداربشن سنگھ

یاتریوں کے روپ میں تربیت یافتہ ایجنٹس بھارت سے آکر پاکستان کو بدنام کرنے کی سازشیں کرتے ہیں

منگل 13 اکتوبر 2015 20:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں پاکستان، بھارت سمیت 20ہزار سے زائد سکھ و ہندوؤ یاتری 25نومبر کو ننکانہ صاحب شیخوپورہ میں اپنی مذہبی رسومات ادا کرینگے۔

(جاری ہے)

پاک بھارت معاہدے کے تحت انڈیا سے تین ہزار یاتری مذہبی رسومات کیلئے آسکتے ہیں لیکن بھارتی حکام کی ہٹ دھرمی سے بمشکل پندرہ سو تک سکھ یاتری پاکستان پہنچ پاتے ہیں۔ سکھ کمیونٹی کے سربراہ سردار شام سنگھ ، سردار بشن سنگھ نے بتایا کہ بھارتی سرکاری کے ادارے ہماری برادری کو اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے میں طرح طرح کی رکاوٹیں ڈالتے ہیں اور پھر یاتریوں کی آڑ میں تربیت یافتہ اپنے ایجنٹس پاکستان بھیجتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :