چوہدری سرورنے ووٹرز لسٹوں کے کمپوٹرائزڈ ریکارڈ کی فراہمی کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا

ووٹرزلسٹوں میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کیلئے قائم سیل نے باقاعدہ کام کا آغاز کر دیا تحر یک انصاف چےئر مین سیکرٹر یٹ میں قائم مذکورہ سیل کو پہلے ہی روز 100شکایات موصول ہوگئیں ہیں جب تک دھاندلی کر نیوالوں کو سزانہیں ملے گی تحر یک انصاف اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھے گی ‘صوبائی آرگنائزر تحر یک انصاف کی گفتگو

منگل 13 اکتوبر 2015 20:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے ووٹرز لسٹوں کے کمپوٹرائزڈ ریکارڈ کی فراہمی کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا جبکہ چوہدری سرور کی نگرانی میں ووٹرزلسٹوں میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کیلئے قائم سیل نے باقاعدہ کام کا آغاز کر دیا ‘تحر یک انصاف چےئر مین سیکرٹر یٹ میں قائم مذکورہ سیل کو پہلے ہی روز 100شکایات موصول ہوگئیں جبکہ چوہدری محمدسرور نے پارٹی عہدیداروں کو بھی ووٹرز لسٹوں کے حوالے سے متاثرہ ووٹرز سے ثبوت جمع کر نے کی ہدایات جاری کر دیں ۔

تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور کی جانب سے لاہور کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں ووٹر لسٹوں میں ہزاروں ووٹرز کے نام ختم ہونے یا انکے نام دوسر ے حلقوں میں منتقل ہونے کے انکشافات کے بعد لاہور میں پارٹی کے چےئر مین سیکرٹر یٹ میں باقاعدہ سیل قائم کر دیا ہے جس نے منگل کے روز سے باقاعدہ کام شروع کر دیا ہے جسکو پہلے روز سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے 52شکایات موصول ہوئیں ہیں جبکہ دوسری طرف چوہدری محمدسرور نے عام انتخابات2013میں استعمال ہونیوالی ووٹر لسٹوں اور ضمنی انتخابات کیلئے11اکتوبر 2015کو استعمال ہونیوالی ووٹر لسٹوں میں ردوبدل کے حوالے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ایک خط بھی لکھ دیا ہے جس میں الیکشن کمیشن سے مذکورہ ووٹر ز لسٹوں کا کمپوٹرائزڈ ریکار ڈبھی مانگا گیا ہے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے آرگنائزر پنجاب تحر یک انصاف چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ہم ووٹر زلسٹوں کے معاملے کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف ملک میں دھاندلی کے خلاف جدوجہد سیاسی مقاصد نہیں ملک میں جمہو ریت کی مضبوطی اور عوامی ووٹ کے تقد س کی حفاظت کیلئے کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ملک میں دھاندلی کا خاتمہ نہیں ہو تا اس وقت تک ملک میں حقیقی جمہو ریت کا قیام ممکن نہیں ہو سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ ووٹر لسٹوں میں ہونیوالی بے ضابطگیوں کے حوالے سے ہمیں جتنی تیزی کے ساتھ ثبوت موصول ہو رہے ہیں اس سے صاف ظاہر ہو تاہے کہ ضمنی انتخابات میں باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ ہیر پھر کی گئی ہے اور جب ہمارے خلاف مکمل ثبوت آجائیں گے تو الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج سمیت دیگر آپشزکے بارے میں حتمی فیصلہ کیا جا ئیگا اور جب تک دھاندلی کر نیوالوں کو سزانہیں ملے گی تحر یک انصاف اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھے گی ۔

متعلقہ عنوان :