وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں ملکی ترقی کے سفر کو کامیابی سے طے کریں گے ،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری خزانہ رانا بابرحسین

منگل 13 اکتوبر 2015 20:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں ملک کی ترقی کے جس سفر کا آغازہوا ہے اسے کامیابی سے طے کریں گے اورپاکستان کی روشنیوں کو دوبارہ بحال کر یں گے۔ملک کو درپیش توانائی بحران کے جلد از جلد خاتمے کیلئے دن رات ایک کررکھا ہے۔اس لئے ہم توانائی کے منصوبوں کو تیزرفتاری سے آگے بڑھا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کوئلے کی بنیاد پر توانائی کے منصوبے لگ رہے ہیں۔ساہیوال میں کوئلے سے 1320میگا واٹ بجلی کے حصول کے منصوبے پردن رات کام جاری ہے ۔گیس کی بنیاد پر 1180میگاواٹ کے بھکی پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے جبکہ وفاقی حکومت بھی پنجاب میں گیس کی بنیاد پر 2400میگاواٹ کے 2پاور پلانٹ لگائے گی۔انہوں نے کہا کہ گیس کی بنیاد پر لگنے والے ان تینوں منصوبوں میں غریب قوم کی محنت کی کمائی کے 110ارب روپے بچا کر تاریخ رقم کی گئی ہے

متعلقہ عنوان :