بامقصد تعلیم کے ہی ذریعے سے ملک کے معماروں کا مستقبل بہتر کیا جاسکتا ہے، رضوان قادری

اِس مقصد کے لیے صرف ڈگری کا حصول ہی کافی نہیں بلکہ سیرت وکردار کی تربیت بھی از حد ضروری ہے،مرکزی سیکرٹری جنر لانجمن طلبہ ء اسلام کے کی اشرف عاصمی سے بات چیت

منگل 13 اکتوبر 2015 20:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) تعلیم برائے امن ترقی مہم کے سلسلہ میں انجمن طلبہء السلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل رضوان قادری نے کہا ہے کہ انجمن طلبہ ء اسلام پورئے ملک آزاد کشمیر سمیت بامقصد تعلیم کے فروغ کے لیے کو شاں ہے وہ مصطفائی جسٹس لائرز فورم انٹرنیشنل کے سربراہ اشرف عاصمی ایڈووکیٹ سے گفتگو کر رہے تھے۔اِس موقع پر اشرف عاصمی ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی انجمن طلبہ ء اسلام نے تعلیم امن کی مہم شروع کی تھی اور اْس وقت کے انجمن طلبہ ء اسلام کے مرکزی صدر ڈاکٹر ظفر اقبال نوری نے تعلیمی امن فارمولہ پیش کیا تھا اور اْس وقت انجمن طلبہ ء اسلام کی تعلیمی امن مہم کی بازگشت حکومتی ایوانوں اور اسمبلی میں بھی سنائی دی تھی۔

اشرف عاصمی ایڈووکیٹ نے کہا کہ بامقصد تعلیم کے ہی ذریعے سے ملک کے معماروں کا مستقبل بہتر کیا جاسکتا ہے اور اِس مقصد کے لیے صرف ڈگری کا حصول ہی کافی نہیں بلکہ سیرت وکردار کی بہتر تربیت بھی از حد ضروری ہے۔

(جاری ہے)

اشرف عاصمی ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ ملک میں موجود دشہت گرد عناصر کا قلع قمع کرنے کے لیے بہتر اور بامقصد تعلیم جسم میں روح کی مانند ہے۔انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے اشرف عاصمی ایڈووکیٹ کی جانب انجمن طلبہ ء اسلام کی ملک مہم تعلیم برائے امن ترقی کے حوالے سے بھر پور تعاون پر اْن کا شکریہ ادا کیا۔اشرف عاصمی تعلیم برائے امن و ترقی کے حوالے سے سفارشات بھی انجمن طلبہ ء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل کو پیش کیں۔

متعلقہ عنوان :