لاہور،محرم الحرام کے حوالے سے محکمہ داخلہ کا اعلیٰ سطحی اجلاس

لاہور سمیت 24اضلاع انتہائی حساس قرار، فوج اور رینجرز اہلکاروں کو تعینات کرنے کا فیصلہ 25اضلاع میں پاک فوج جبکہ 2حساس اضلاع میں رینجرز اہلکار تعینات کئے جائیں گے

منگل 13 اکتوبر 2015 20:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) صوبائی دارالحکومت میں محرم الحرام کے حوالے سے محکمہ داخلہ کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں پنجاب کے لاہور سمیت 24اضلاع کو انتہائی حساس قرار دیتے ہوئے فوج اور رینجرز اہلکاروں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ لاہور سمیت 25اضلاع میں پاک فوج جبکہ 2حساس اضلاع میں رینجرز اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔

محرم الحرام کے انتہائی اہم موقع پر 500علماء کو تقاریر کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ دیگر صوبوں کے علماء کا بھی پنجاب میں داخلے بند کردیا گیا ہے۔ اجلاس میں فیصلے کیا گیا ہے کہ فوج اور رینجرز اہلکار یکم محرم سے اپنی ڈیوٹیاں سنبھال لیں گے جو یوم عاشورہ تک جاری رہینگی۔ اس موقع پر موبائل فون پر پابندی محکمہ پولیس کی درخواست پر لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ڈبل سواری پر پابندی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹس آفیسر کے صوابدیدی اختیارات پر منحصر ہے۔ اجلاس میں فیصلہ لیا گیا ہے کہ صوبہ بھر میں امن و امان کی صورت حال کو ہر ممکن طریقہ سے بہتر بنایا جائے گا اور امن و امان کو نقصان پہنچانے والوں کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا